6 مئی، 2016، 8:27 PM

سعودی عرب نے اسلامی مزاحتمی تحریکوں کا مقابلہ کرنے کا پرچم تھام لیا

سعودی عرب نے اسلامی مزاحتمی تحریکوں کا مقابلہ کرنے کا پرچم تھام لیا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل مخالف اسلامی مزاحتمی تحریکوں کا مقابلہ کرنے کا پرچم تھام لیا ہے ایران کی ایٹمی فائل بند ہونے کے بعد دوسری فائلیں اس کے خلاف کھول دی گئی ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل مخالف اسلامی مزاحتمی تحریکوں کا مقابلہ کرنے کا پرچم تھام لیا ہے ایران کی ایٹمی فائل بند ہونے کے بعد دوسری فائلیں اس کے خلاف کھول دی گئی ہیں ۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب کا غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے سنگین جرائم پر سکوت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ صہیونی اور سعودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے کئی سال پہلے حزب اللہ کو دہشت گرد کہا تھا اور آج یہ پرچم سعودی عرب نے تھام لیا ہے اور اس طرح سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہماری پیشنگوئی بھی یہی تھی کہ امریکہ اور اس کے حامی عرب ممالک یقینی طور پر حزب اللہ کے خلاف ایسا قدم اٹھاغیں  گے کیونکہ حق و باطل کے درمیان تمییز پیدا کرنے کے لئے یہ ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا مکروہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے اور تمام مسلمانوں پر واضح ہوگیا ہے سعودی عرب بڑے شیطان امریکہ کا آلہ کار ہے اور سعودی عرب کے تمام اقدامات امریکی اور اسرائیلی مفادات اور اسلام اور مسلمانوں کے سراسر خلاف ہیں۔

News ID 1863819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha